کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آل کوئٹہ ملک شاپس اینڈ ملک سپلائزر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ولایت حسین،سینئر نائب صدر عابدخان جدون،جنرل سیکرٹری چودھری ریاض احمد گجر اور پریس سیکرٹری حسنین جدون نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امسال مارچ سے ہی ڈیری فارمز نے سرکاری نرخنامے کیخلاف ورزی کرتے ہوئے دودھ فی لیٹر نرخ 111سے برھا کر 116سے 120کر دئیے تھے جس کے باوجود ملک شاپس مالکان سرکاری نرخنامے کی پابندی کرتے ہوئے فی لیٹر دودھ125روپے فروخت کرتے رہے اور ان پانچ ماہ کیدوران ہمیں بھاری نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہم نے ڈیری فارمز کی جانب سے اضافی نرخوں سے متعلق متعلقہ حکام کو آگاہ بھی کیا انہوں نے مزید کہا کہ اب ڈیری فارمز نے ایک مرتبہ پھر خود ساختہ نرخ فی لیٹر133سے145روپے کر دئیے ہیں جس کا ہم پر 11اگست سے اطلاق بھی کردیا گیا ہے اور حال ہی میں ہم نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلا س میں اے ڈی سی پر واضح کیا تھا کہ ہمیں سرکاری نرخ پر ریٹ فراہم کیا جائے تو ہم سرکاری نرخنامے کے مطابق ہی فروخت کرینگے جبکہ میٹنگ میں ڈیری فارمز کا کہنا تھا کہ ہم محکمہ لائیویو اسٹاک کی رپورٹ کے مطابق دودھ فروخت کرینگے اس سے کم ریٹس پر ملک شاپس مالکان کو فراہم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک شاپس کو سیل کر کے گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس کے باعث ملک شاپس مالکان کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی سے اپیل کی کہ مسئلے کو حل اور ڈیری فارمز سے نرخنامے کی پابند کرائی جائے تا کہ ہم سرکاری ریٹ پر عوام کو دودھ مہیا کر سکیں۔
ہمیں دودھ سرکاری ریٹ فراہم کیا جائے تو ہم سرکاری نرخنامے کے مطابق ہی فروخت کرینگے، حاجی ولایت حسین

ٹیگز:
حاجی ولایت حسین
