وڈھ(گرین گواد ر نیوز)وڈھ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ڈاکٹر شیر محمد مینگل جاں بحق واقعے کے خلاف شیخ مینگل قبیلے کی طرف سے قومی شاہراہ کو وڈھ کے مقام سے احتجاجا بند کیا گیا ڈپٹی کمشنر خضدار سے مزاکرات کے بعد احتجاج ختم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الصبح قبائلی رہنما ڈاکٹر شیر محمد مینگل اپنے گھر سے وڈھ بازار جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نے انہیں گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا فائرنگ کی وجہ قبائلی رہنما شدید ہوئے اور شدید زخمی حالت میں انہیں وڈھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہیں ہوسکے واقعہ کے بعد اقوام شیخ مینگل قبیلے کی طرف سے قومی شاہراہ کو احتجاجا دس گھنٹوں تک بند کیا گیا ہڑتال کی وجہ سے قومی شاہراہ کے دونوں اطراف سفر کرنے والے ہزاروں مسافر رول جبکہ روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر)بشیر احمد بڑیچ ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کانسی اسسٹنٹ کمشنر وڈھ رحمت اللہ مراد دشتی ونگ کمانڈر ایف سی قلات اسکاوٹس 132 ونگ لیفٹیننٹ کرنل شہریار ڈی ایس پی وڈھ ڈویژن خلیل الرحمن کاکڑ ایس ایچ او وڈھ محمد طفیل مینگل اور لیویز فورس انچارج وڈھ محمد فاروق مینگل نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کیے ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق سات روز کے اندر ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے ملزمان کے خلاف کارروائی ہوگی یاد رہے چند ماہ سے مینگل قبیلے کے شاخوں محمد زئی اور شیخ قبیلے کے درمیان تنازعہ چلا رہا ہے تنازے کی وجہ سے دونوں قبائل چند ہفتے قبل پہاڑوں میں مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے کے اوپر شدید فائرنگ شروع کیا جس پر خضدار انتظامیہ علمائے کرام اور قبائلی عمایدین نیدونوں قبیلوں کے درمیان مزاکرات کے بعد ان کے درمیان جنگ بندی کرایا تھا
وڈھ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ڈاکٹر شیر محمد مینگل جاں بحق

ٹیگز:
شیر محمد مینگل
