خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کی شاندار تقریبات کاانعقاد، شہریوں نے جوش و جذبہ جنون اور ولولے کے ساتھ یومِ آزادی کا دن منایا۔ خضدار میں پہلی باریومِ آزادی 14اگست کے دن مصروف شیڈول رہاہے، صبح سے لیکر رات گئے تک خضدار میں جشن رہی اور تقریبات کا انعقاد ہوتا رہا۔ پرچم کشائی کی گئی، سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، ایل ٹی سی میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جشن آزادی ریلی نکالی گئی، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور اسپورٹس ایونٹس منعقد کیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق میں پاکستان کی 75ویں سالگر ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر خضدار میں پہلی بار شان و شوکت کے ساتھ تقریبات منعقد کی گئیں ڈپٹی کمشنر خضدار آفس کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ڈی آئی جی خضدار رینج پرویز عمرانی کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکاؤٹس کرنل ضمیر ڈار ڈپٹی کمشنر خضدار میجرریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی سمیت سیاسی و قبائلی عمائدین علمائے کرام سول و عسکری آفیسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آٹھ بجکر انسٹھ منٹ پر مہمان شرکاء نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا اور اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خضدا ر آفس کے سبزہ زار پر کیک کاٹا گیا یوم آزادی کی خوشی میں مہمانوں نے ایک دوسرے کو کیک کھلایا۔یوم آزادی کی بڑی تقریب لیویز ٹریننگ سینٹر خضدا رمیں منعقد ہوئی۔ جہاں وائس چانسلر خضدار انجینئر نگ یونیورسٹی ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ مہمان خاص تھے جبکہ یہاں رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کمانٹ ایف سی قلات اسکاؤٹس کرنل ضمیر ڈار ایس ایس پی خضدارسید جاوید اقبال غرشین بھی موجو دتھے۔ایل ٹی سی خضدا رمیں صلاحیتوں سے لبریز لیویز فورس کے جوانوں نے اپنے فن اور صلاحیتوں کا بھر پور انداز میں مظاہرہ کیا، خوبصورت پریڈ کے ذریعے شرکاء سے داد وصول کی،تیکوانڈ کے کھلاڑیوں نے رنگ سے گزر نے اور جمپنگ کا مظاہرہ کیا۔ سکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا ملی نغمے گائے ڈپٹی کمشنر خضدارالیاس کبزئی کی بیٹی نمرہ الیاس سمیت دیگر بچوں اور بچیوں نے اردو اور انگریزی میں تقاریر کیئے تقریب سے وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی کے بہترین پروگرامز پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی اور یہ بتایاکہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کی خدمات ہمیشہ حاضر ہیں اور یہاں کے نوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار کمانے کے قابل بنائے گی۔رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج 75واں یوم آزادی جوش و جذبہ اور ولولے کے ساتھ منایا جارہاہے بڑی تعداد میں لوگ ان تقریبات میں شریک ہیں میں سیلاب ریسکیو میں مصروف عمل رہنے والے پاک فوج کے اعلیٰ رینک سے تعلق رکھنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے قربانی دی اور ہمیشہ کے لئے زندہ و جاوداں ہوگئے اسی طرح سیلاب کی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں و املاک کے نقصان پر بھی میں بے حد افسوس کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ ہم سب کویکجہتی اور اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی اس سلسلے میں نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ہمیں مستقبل کی فکر کرنا ہوگی تقریب کے اختتام پر لیویز فورس کے جوان تیکوانڈو کے کھلاڑی اور اسکول کے پرفارمنس کرنے والے وطلباء و طالبات کو انعام سے نوازا گیا۔جب کہ رات گئے جناح اسٹیڈیم خضدا رمیں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائیگا۔یوم آزادی کی مناسبت سے خضدار میں
اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں فٹبال اور کبڈی کے میچز کھیلے گئے جنہیں دیکھنے کے لئے خضدار کے شہریوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی اور میچز سے لطف اندوز ہوئے کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجرر یٹائرڈ محمد الیاس کبزئی اور ان کی ٹیم کو یوم آزادی کی بہترین پروگرامز تشکیل دینے اورسیاسی جماعتوں کے نمائندگان و عوام کو زیادہ سے زیادہ اس تقریب میں مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ہم سب کویکجہتی اور اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی، میر یونس عزیز زہری

ٹیگز:
میر یونس عزیز زہری
