قلات (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے پایہ تخت قلات میں قبضہ مافیاء کا قلات بس اڈہ پر قبضہ،لاوارث قلات کے عوام کا کوئی بھی پر سان نہیں ٹرانسپورٹر یونین قلات کے صدر میر انور مینگل،ملک فرحان بنگلزئی،ماما نوردین قمبرانی،غلام سرور محمد حسنی،منیر محمدحسنی محمد ایوب لہڑی اور ٹراسپورٹرکے علاوہ انجمن تاجران کے صدر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات کو قبضہ مافیاء لینڈ مافیاء اورچند سیاست سے نابلد افراد نے اپنے جاگیر بناکے رکھا ہے قلات کو ہرشعبہ میں نظر انداز کی ہے قلات بکرا منڈی،ندی کینال کو قبضہ کے بعد اب بس اڈہ کو بھی اپنے لئے مارکیٹ بنایاگیاہے اب ٹراسپورٹر کل سے احتجاجاً،شاہی بازار میں اپنے گاڑیوں کو کھڑا کرینگے جب تک ہمیں مستقل بس اڈہ فراہم نیں کرینگے ہم اپنا احتجاج بر قرار رکھیں گے۔
قلات کو قبضہ مافیاء لینڈ مافیاء اورچند سیاست سے نابلد افراد نے اپنے جاگیر بناکے رکھا ہے،میر انور مینگل

ٹیگز:
میر انور مینگل
