خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار کی سب تحصیل باغبانہ میں 11 سالہ بچی ڈھائی سو فٹ گہرے بورنگ کےکنویں میں گرگئی۔رپورٹ کے مطابق باغبانہ کے علاقے پھیشک بدرنگ میں 11 سالہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ کھیلتے کھیلتے گھر کے اندر بنے بورنگ کے ڈھائی سو فٹ کنویں میں گرگئی۔
بچی کو بچانےکے لیے لیویز اور مقامی افراد نے بھرپور کوشش کی لیکن بچی کو زندہ و سلامت نکالنےکی کوششیں بار آور نہ ہوسکیں، پانچ گھنٹے بعد بچی کو نکالا گیا تو وہ انتقال کر چکی تھی۔

