اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر برائے بحری امور چوہدری جنیدسے جمعرات کو سینیٹر جان محمد بلیڈی، ایم این اے پھلین بلوچ، گوادر چیمبر کے صدر نوید کلمتی اور انجینئر حمید بلوچ نے سے ملاقات کی اور گوادر پورٹ کو فعال بنانے اور اسے مکمل طور پر فعال و کارآمد بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وفد نے گوادر پورٹ کے مؤثر اور پائیدار آپریشن کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے بھرپور تعاون اور مکمل حمایت فراہم کرے گی۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور چوہدری جنید سے سینیٹر جان محمد بلیدی اورپھلین بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ٹیگز:
چوہدری جنید
