ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔حالیہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت میں 217 روپے تک کا اضافہ ہوا۔نجی نیوزکے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں سیالکوٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 217 تک مہنگا ہوا، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، بنوں 200 روپے، بہاولپور 193 روپے 34 پیسے، راولپنڈی 187 روپے 67 پیسے، اسلام آباد 173 روپے 33 پیسے، سرگودھا 173 روپے، سکھر 160، کوئٹہ 130، کراچی، سکھر 100روپے اور پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ ہوا۔
آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

