کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف آف جھالا وان وسابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ڈی جی کوسٹ گارڈ ودیگر آفیسروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور انکے ساتھیوں کی حادثاتی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے،کور کمانڈر لیفٹیننٹ سرفراز علی اور دیگر افسران کی شہادت کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے وطن کے محافظوں کی شہادت ملک اور ملت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، انہوں نے کہاکہ شہیدلیفٹیننٹ جنرل سرفراز ایک پروفیشنل اور نہایت ہی اچھے انسان تھے بلوچستان میں امن کی بحالی اور دہشت گردوں کی سرکوبی میں ان کی کردار اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اہل بلوچستان اور پوری قوم اس دلخراش حادثہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور ان کی ساتھیوں کی شہادت پر مغموم اور افسردہ ہیں، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس آفیسرز نے خدمت کی اعلی مثال بن کر سامنے آئے اپنے بھائیوں بہنوں بچوں کی خدمت کا وہ عظیم جذبہ لے کر نکلے تھے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی،ڈی جی کوسٹ گارڈ برگیڈیئر امجد اور دیگر شہداء کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، انہوں نے کہاکہ اس عظیم سانحہ کے موقع پرشہادت کے اعلیٰ رتبہ پر فائز ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد کمانڈر انجینئر برگیڈیئر خالد میجر سعید میجر طلحہ چیف نائیک مدثر کئی خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ سرفراز علی سمیت دیگر وطن کے محافظوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، نواب ثناء اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ
