کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے مختلف اضلاع میں مو ن سون کی بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کولورالائی میں 12اور بارکھان میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ژوب،خضدار، زیارت،موسی خیل اوربارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا سلسلہ جا ری رہا،محکمہ موسمیات نے آج منگل کو ژوب، خضدار، زیارت، بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظا ہر کیا ہے۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مو ن سون کی بارشوں کا سلسلہ جا ری

ٹیگز:
مو ن سون
