سوراب (ڈیلی گرین گوادر) رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ کاکمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوراب سے رابطہ علاقے میں بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق تفصیلی گفتگو، رکن قومی اسمبلی نے انہیں مشکلات کا شکار عوام کی ہرممکن مدداور زمینداروں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین خان کاکڑ نے رکن قومی اسمبلی کو ضلع سوراب کے مختلف علاقوں میں بارش سے ہونے والی نقصانات سے تفصیلی آگاہ کرتے بتایا کہ سیلابی ریلوں نے کاشت کار طبقہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ان کی سال بھر کی کمائی ضائع ہوچکی ہے،ان کے نقصانات کے ازالے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے خصوصی فنڈز کی ضرورت ہے جس پر رکن قومی اسمبلی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشکلات میں گھری اپنی عوام سے میں کسی صورت غافل نہیں رہ سکتا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی بلوچستان خصوصاً اپنے حلقے میں ہونے والے نقصانات کو اجاگر کرکے حکومت سے فوری امداد کا مطالبہ کردیا ہے اس کے علاوہ قدرتی آفات سے نمٹنے والے مرکزی و صوبائی اداروں سے بھی مسلسل رابطے میں ہوں ان شاء اللہ متاثرہ طبقات کی بحالی اور انہیں ریلیف پہنچانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے،رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ صورتحال سے متعلق لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کررہا ہوں اس وقت میری اولین ترجیح سوراب کے متاثرہ زمیندار طبقہ کے نقصانات کے ازالے کے لئے امداد کی منظوری ہے جس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت سے رابطے میں ہوں کوشش ہوگی کہ جلد از جلد ان کی نقصانات کا ازالہ ہو، رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں سے بلوچستان سمیت ضلع سوراب کی عوام جس اذیت اور مشکلات کا سامنا کررہی ہے ان کی تکلیف کا بخوبی اندازہ ہے بحیثیت عوامی نمائندہ ان کی دادرسی نہ صرف میری زمہ داری ہے بلکہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے لیے ہرممکن کوشش کا جو حق ہے اس کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا اس حوالے سے کمشنر قلات ڈویڑن اور ضلع انتظامیہ سوراب کو بھی ہدایت کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کی بلاامتیاز مدد یقینی بنایا جائے اور دستیاب وسائل میں ان کی مشکلات کا بلا تاخیر ازالہ کیا جائے
سیلابی ریلوں نے کاشت کار طبقہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، مولانا سید محمود شاہ

ٹیگز:
مولانا سید محمود شاہ
