اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی ہے ۔ قیمتوں میں 17روپے فی لٹر تک کے اضافے کیا جاسکتا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل 17 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا۔اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی اضافے کا تخمینہ پٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے. پیٹرول پر 5 روپے فی لٹر لیوی بڑھائی گئی تو اضافہ 15 روپے جبکہ ڈیزل پر لیوی لگانے کی صورت میں 23 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔جبکہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اعلان آج ہوگا منظوری کی صورت میں رات بارہ بجے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ تیار

ٹیگز:
پٹرولیم
