کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی اور رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ پورے بلوچستان اور ضلع کچھی میں عوام کو ریلیف فراہم کریں تاحال ضلع کچھی میں وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے۔یہاں جاری بیان میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہوگیا بے حسی کی انتہا ہے کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے اور سہولیات کے حساب سے ملک کے پسماندہ ترین صوبے کی عوام سیلاب کی نظر ہوگئی، اتنے بڑے انسانی المیے کوجس طرح نظر انداز کررہے ہیں کررہے ہیں وہ افسوسناک ہے اگر حکومت کی جانب سے فوری توجہ نہ دی گئی تو بصورت دیگر خدانخواستہ وہ صورتحال پیدا نہ ہو کہ عوام سڑکوں پر نکل آئے کیونکہ، متاثرین کو محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ندی نالے بپھرے ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی اور فلاحی سرگرمیاں شروع کیے جائیں۔ بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کی ضرورت ہے، پاک آرمی سمیت پاک فضائیہ کی مدد لی جائے۔ بلوچستان کا انفرااسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ لوگ مایوسی کے عالم میں گھروں کی چھت پر امداد کے منتظر ہیں۔ زندگی معمول پر لانے کے لیے صرف ریسکیو آپریشن ناکافی ہے بلکہ ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے اقدامات بھی ناگزیر ہیں
بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پرامدادی اور فلاحی سرگرمیاں شروع کیے جائیں، سردار یار محمد رند

ٹیگز:
سردار یار محمد رند
