ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں دو سگے بھائیوں کے مابین زرعی زمین تنازع پر فائرنگ میں بہن جاں بحق،بھابھی زخمی ہوگئی پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گوٹھ صحبت کھوسہ میں دو سگے بھائیوں نذیر احمد کھوسہ اور اصغر علی کے مابین زرعی زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوگیا دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے پر آتشی اسلحہ تان لیے تو گھر میں موجود بہن نے بھائیوں کی مابین بیچ بچاو کرنے کی کوشش کی تاہم گولیاں چلنے سے خاتون ثریا زوجہ محبوب علی جاں بحق جبکہ زینت زوجہ اصغر علی زخمی ہوگئی اطلاع پر پولیس نے وقوع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی زخمی خاتون کو مزید علاج معالجہ کے لئے جیکب آباد ریفر کر دیا گیا پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم نذیر احمد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
ڈیرہ اللہ یار،دو سگے بھائیوں کے مابین زرعی زمین تنازع پر فائرنگ،بہن جاں بحق،بھابھی زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ اللہ یار
