اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے لیے تمام اداروں کا اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جمہوری نظام کے مؤثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں میری تقریر کا مقصد بھی اسی نکتے کو واضح کرنا تھا۔ اس بات کو سمجھے بغیر ہم صرف دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں نہیں پہنچ پائیں گے۔
جمہوری نظام کے لیے تمام اداروں کا اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے : شہباز شریف

ٹیگز:
شہباز شریف
