خضدار (ڈیلی گرین گوادر) خھیسلک ڈیم سنی کے پانی کو ڈیم کے بجائے غلط سمت رخ دینے پر علاقہ میں بڑی تباہی، لوگوں کی فصلات، مشین، ٹیوب ویل سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ سیلابی ریلہ مسلسل آبادی کی طرف بڑھ رہا ہے، اہل علاقہ انتظامیہ کی صورت میں کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے فی الفور کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو اہل علاقہ اور زمیندار مزید تباہی سے بچ نہیں سکیں گے۔ خھیسلک ڈیم سنی کے آپ پاس کی رہائشیوں نے ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری، کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی، ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب شاہوانی سے اپیل کی ہی کہ نوٹس لیکر پانی کا رخ ڈیم کی جانب موڑا جائے بصورت دیگر علاقہ بڑی تباہی کا شکار ہوسکتا ہے۔
خضدارڈیم ، پانی کے ریلے سے تباہی سیلابی ریلہ مسلسل آبادی کی طرف بڑھ رہا ہے

ٹیگز:
ڈیم سے پانی کے ریلے
