کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی کور کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، بی اے پی ذرائع کے مطابق پارٹی کی کور کمیٹی کا پہلا اجلاس آج بی اے پی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے پارٹی کی کور کمیٹی کے اراکین اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ بی اے پی کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا
بلوچستان عوامی پارٹی کی کورکمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

ٹیگز:
بلوچستان عوامی پارٹی
