کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) کوہلو میں مون سون بارشیں مختلف علاقوں میں کچے مکانات منہدم جبکہ کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں متاثر،سولر پلیٹس اور فصلوں میں پانی داخل ہونے سے زمینداروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق کوہلو میں گزشتہ ایک ماہ سے موسلادھار بارشیں اور سیلابی صورتحال کے باعث کوہلو کے سب تحصیل تمبو،لاسے زائی،پژہ،ماوند،گرسنی،سنجاڑ سمیت مختلف شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں درجنوں کچے مکانات گرگئے مال مویشاں،کھڑی فصلیں،سولر پلیٹس پانی میں بہہ گئے جس سے زمینداروں اور مالداروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے جبکہ متاثر علاقوں میں سروے کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا اور نہ ہی متاثرین کا ازالہ ممکن ہوسکا ہے ضلع میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے ہیں کوہلو کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متاثرین این این آئی کو بتایا کہ ضلع میں حالیہ بارشوں کو راشن کے علاوہ جن کی فصلیں،کچے مکانات،سولر پلیٹس اور مال مویشاں بہہ کر ہلاک ہوگئی ہیں اُن لوگوں کا تاحال ازالہ نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے متاثرین بے یار مدد گار ہیں صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ حالیہ ضلع میں زمینداروں اور مالداروں سمیت جن کے کچے مکانات گرگئے ہیں ا ور جہاں جن خاندان کے افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ان کا فوری ازالہ کیا جائے۔
کوہلو، مون سون بارشیں مال مویشاں،کھڑی فصلیں،سولر پلیٹس پانی میں بہہ گئے

ٹیگز:
کوہلو
