نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر)نو کنڈی میں لیویز فورس کی کاروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گر فتار کر لیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق ہفتہ کو لیویز فورس نے اہلکاروں نے اسسٹنٹ کمشنرتفتان ظہوراحمد محمدحسنی کی سربراہی میں نوکنڈی میں کاروائی کر تے ہوئے ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم کو گر فتار کر کے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی بر آمد کر لی، لیویز فورس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا اور ڈکیتی میں ملوث اپنے دیگر ساتھیوں کی نشاندئی بھی کروائی ہے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہوراحمد محمدحسنی نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرکے اپنے دیگر ساتھیوں کی نشاندئی کرلی ہے جو ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث ہیں ملزم کی نشاندئی پر اس کے دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کیا جائیگا۔
نوکنڈی میں لیویز فورس کی کاروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم گر فتار

ٹیگز:
نوکنڈی
