اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ کے صنعتی شہر حب ندی میں پانچ سالہ بھتیجے کو بچاتے ہوئے پھوپھی بھی ڈوب کر جاں بحق،دونوں کی نعشیں نکال لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک نیوی اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرکے حب ندی میں نہاتے ہوئے پھوپھی اپنے پانچ سالہ بھتیجے کو بچاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے لاپتہ بچہ پانچ سالہ اور خاتون کی نعش نکال لی گئی ہے بچے کی شناخت عبداللہ اور خاتون کی شناخت فائزہ زوجہ عبرالرحمان عمر 30 سال کے نام سے ہوئی جاں بحق ہونے والوں کا تعلق کراچی کو علاقے اورنگی ٹاؤن سے ہے۔ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
حب ندی میں پانچ سالہ بھتیجے کو بچاتے ہوئے پھوپھی بھی ڈوب کر جاں بحق

ٹیگز:
حب
