کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور بیرک گولڈ کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو مارک برسٹو نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ پر فیزیبلٹی کا آغاز 14اگست سے ہوگاریکوڈک بلوچستان اور پاکستان کے عوام کی بہتری کا منصوبہ ہے، منصوبے کی کوئی بھی تفصیل خفیہ نہیں رکھی گئی تمام سیاسی رہنماؤں اور منتخب نمائندگان کو اس سے آگاہ کیا گیا ہے، معاہدے کے تحت بلوچستان کو 25فیصد حصہ، رائلٹی اور سی ایس آر کی مد میں سالانہ ایک ارب ڈالر ملیں گے، بلوچستان کی حکومت اور عوام ریکوڈک منصوبے کے تحفظ کے لئے تیار ہیں گلے شکوے اور شورش الگ وجوہات کی بناء پر ہیں سرمایہ کار کو کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی نہ ہی کوئی انکی مخالفت کریگا۔یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم سیکورٹی اور دوسرے معاملات سے نکل کر سرمایہ کاری کے ماحول میں داخل ہورہے ہیں مہانوں کی سیکورٹی ہمارا فرض ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ریکوڈک معاہدے کے 25فیصد حصے،رائلٹی، سی ایس آرسمیت دیگر مدعات میں ایک ارب ڈالر سالانہ ملیں گے جو کہ پاکستانی 200ارب روپے سے زائد ہیں انہوں نے کہا کہ بیرک گولڈ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے چار سال کی بجائے کام شروع ہوتے ہی رائلٹی دینے کا اعلان کیا ہے ریکوڈک معاہدہ پاکستان کی معیشت میں گیم چینجر کا کردار ادا کریگا بیرک گولڈ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ مقامی لوگوں کو ملازمت دیں گے اور جو لوگ تربیت یافتہ نہیں ہیں انہیں بیرون ملک اور مقامی سطح پر تیکنیکی ادارے قائم کر کے مہارت فراہم کرکے مائننگ کے شعبے میں تربیت دی جائیگی انہوں نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے کے وقت وفاقی حکومت سے کہا تھاکہ وہ بلوچستان کی بہتری کے لئے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے صوبے کا حصہ بنائیں جس پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مکمل تعاون کیا اور بلوچستان کی جانب سے 200ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کی گئی یہ اقدام بلوچستان کے عوام کو یقین دلانے کے لئے کیا گیا ہے کہ انکے وسائل انہی پر خرچ ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معدنی وسائل وافر مقدار میں موجود ہیں پاکستان کے یوم آزادی 14اگست کو ریکوڈک معاہدے پر کام شروع کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ریکوڈک میں بیرک گولڈ کی جانب سے سی ایس آر کے تحت ویلج اور ٹاؤن پلاننگ کی جائیگی تاکہ علاقے کی بہتری کے لئے کام کیا جا سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے کبھی ریکوڈک معاہدے کو چھپایا نہیں عوامی نمائندوں کو 9گھنٹے تک اس پر ایوان میں ان کیمرہ بریفنگ دی گئی صوبے کے تمام لیڈران کے پاس گیا اور انہیں تفصیلات بتائیں۔انہوں نے کہا کہ بیرک گولڈ کی جانب سے باہر تیکنیکی لوگ لا کر علاقے کی بہتری کے لئے کام کیا جائیگا ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ اپنے مہمانوں کو کبھی نقصان نہیں دیں گے بلوچستان کی حکومت اور عوام ریکوڈک منصوبے کے تحفظ کے لئے تیار ہیں گلے شکوے اور شورش الگ وجوہات کی بناء پر ہیں سرمایہ کار کو کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی نہ ہی کوئی انکی مخالفت کریگا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرک گولڈ کمپنی کے صدر و چیف ایگزیکٹو مارک بیرسٹو نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کا اصل تشخص اکثر اجاگر نہیں کیا جاتا یہاں کے لوگوں اور حکومت نے ہمیں خوش آمدید کہا ہے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ ایک طویل سفر ہے جس میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اگر ہم ملکر چلیں گے تو ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے دنیا بھر کے ان تمام لوگوں کے لئے سبق ہے جو بات چیت کے بجائے لڑائی پر توجہ دیتے ہیں جب ہم بات چیت کرتے ہیں تو اس سے مسائل کا حل نکلتا ہے بات چیت کے ذریعے ہی ریکوڈک منصوبے کا بھی حل نکالا گیا اور ایساماحول قائم کیاگیا جس میں دونوں شراکت داروں کا فائدہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ شراکت داری میں 50،50فیصد پر ہوتی ہے آج کا ریکوڈ ک 2012کے منصوبے کی نسبت بہتر ہے ہم نے بلوچستان کو اہم شراکت دار بنایا ہے جس میں صوبے کو 25فیصد حصہ جبکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی جانب سے سرمایہ کاری کریگی جس سے بلوچستان کو براہ راست اور فوری فائدہ پہنچے گا ہم بلوچستان کو سب سے پہلے فوائد دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بلوچستان کے عوام پر بھی سرمایہ کاری کی جائیگی صوبے کی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیم، ووکیشنل ٹریننگ، ہنر سازی پر توجہ دی جائیگی صوبے سے صرف مزدور ہی نہیں بلکہ انجینئرز، اکاؤٹنٹس، سمیت دیگر پیشہ ور لوگوں کو بھی ریکوڈک میں کام کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے مارک بیئر سٹونے مزید کہا کہ ریکوڈ ک معاہدے کے حوالے سے تمام بنیادی معاملات پر اتفاق کرلیا گیا جبکہ منصوبے کے حوالے قانون سازی، سپریم کورٹ کی توثیق کا عمل بھی جلد مکمل ہونے کے بعد منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی پر کام شروع کرلیا جائیگا جس سے تعین ہوگا کہ ریکوڈک میں کتنے ذخائر موجود ہیں ساتھ ہی منصوبے کی بیس لائن اسٹڈی بھی کی جائیگی تاکہ ماحولیاتی اثرات کو بہتر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم ایسا منصوبہ لا رہے ہیں جس پر ہم سب کو فخر ہو اور صوبے کی ثقافت کے عین مطابق ہو بلوچستان کو کبھی قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ملا ہم ان وسائل کو تمام شراکت داروں کے لئے فائدہ مند بنا رہے ہیں ریکوڈک کے عوام کو بھی اس منصوبے کا فائدہ منتقل کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کے حوالے سے جو بھی وعدے کئے ہیں انہیں پورا کریں گے علاقے کی بہتری کے لئے ہمارے پاس جامع منصوبہ موجود ہے ریکوڈ ک کے لئے پینے کے لئے صاف پانی، تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کریں گے انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کا معاہدہ خفیہ نہیں ہے فریم ورک معاہدہ ہونے کے بعد ہم نے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کی ہے معاہدہ شفاف ہے اس کی تفصیلات ہم نے نہ صرف میڈیا کو دی ہیں بلکہ اپنی ویب سائٹ پر بھی ڈالی ہیں معاہدے کے تحت بیرک گولڈ ریکوڈک منصوبے کا 50فیصد مالک ہوگی پاکستان کا حصہ 50فیصد ہے جس میں بلوچستان کا حصہ 25فیصد ہے جس میں سے 10فیصد دیگر شراکت دار، 15فیصد حصہ وفاقی حکومت سرمایہ کاری کریگی ایک سوال کے جواب میں مارک بیرسٹو نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں سے بہترین تعلقات اور تحفظ کے تحت صوبے میں کام کریں گے بیرک گولڈ سرمایہ کار کمپنی ہے ہم بندوقوں پر سرمایہ کاری نہیں کرتے سیکورٹی کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہوگی اگر ہم بہتر نتائج دیں گے تو اس سے بلوچستان کے عوام بھی اس منصوبے کو خوش آمدید کہیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ریکوڈک منصوبے کا حصہ ہے تمام معاملات شفاف رکھتے ہوئے نکالے جانی والی معدنیات کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
ریکوڈک معاہدہ پاکستان کی معیشت میں گیم چینجر کا کردار ادا کرے گا، چیف ایگزیکٹیو مارک برسٹو

ٹیگز:
چیف ایگزیکٹیو مارک برسٹو
