اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات تاحکمِ ثانی ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔ کوئٹہ کے شہری عبدالقادر کی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ سے مسترد ہونے کے بعد وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی گئی، جس کی سماعت جسٹس امین الدین پر مشتمل بینچ نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی مردم شماری کو بنیاد کیوں نہیں بنایا گیا اور صوبائی حکومت سے مشاورت کے بغیر فیصلہ کیوں کیا گیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔
وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات تاحکمِ ثانی ملتوی کر دی

ٹیگز:
کوئٹہ
