کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ گیشکور ڈیم پر حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں یہ کمیٹی عملاً ڈیم پر عملدرآمد کی کمیٹی ہے اس سے یہ امید رکھنا کہ عوامی مفادات کی نگہبانی کرے گا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے اس کمیٹی کے ہر فرد اور فرم کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ گیشکور ڈیم کو علاقے کے عوام نے مسترد کردیا ہے اس ڈیم سے علاقے کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے سامی، عمری کہن، ڈانڈلے ڈن، شاپک، گونکی، شہرک اور کیساک سمیت پورے علاقے کو اس ڈیم سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا بلکہ ڈیم کی وجہ سے 50 سے زیادہ کاریزات کے خوشک ہونے ککے امکانات ہیں دوسری بات یہ کہ یہ اہم ترین سورس ہے میرانی ڈیم کا اس کو بند کرنے سے میرانی بری طرح متاثر ہوگا کیونکہ اس علاقے میں ہر وقت بارش نہیں ہوتا بلکہ دو دو اور تین تین سال تک بعض اوقات بارش نہیں ہوتا ہے لیکن چونکہ گیشکور کا کیچمنٹ ایریا زیادہ ہے اس لیے کہیں نہ کہیں بارش تھوڑی ہوجاتی ہے اور ہر سال کچھ نہ کچھ پانی ضرور گیشکور سے میرانی میں آجاتا ہے جس سے میرانی کا کمانڈ ایریا متاثر ہونے سے بچ جاتا ہے حکومت کی حالیہ دلچسپی ہمارے سمجھ سے بالا تر ہے کہ جس ڈیم سے نقصان کے علاوہ کچھ بھی حاصل ہونے کا امکان نہیں پھر بھی حکومت اور ڈپارٹمنٹ بضد ہیں کہ زبردستی ڈیم تعمیر کریں گے علاقے اور میرانی کمانڈ ایریا کو برباد کریں گے۔
گیشکور ڈیم پر حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں،نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
