لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی جوش و خروش ن لیگ کی فتح کی نوید ہے، 17 جولائی کو تصدیق کی مہر ثبت ہوگی، مخالفین کو میدان سے بھگا کر دم لیں گے، لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو مایوس لوٹنا پڑے گا۔
پی پی 168 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب کو لندن سے نواز شریف کا سلام، ملک اسد کھرکھر شیروں میں آگیا ہے اب شیر بن کر دکھائے گا، شیروں کو شیروں کے ساتھ ہونا چاہیے گیدڑوں کے ساتھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے پر چین کی نیند سوئی، لاہور والو مبارک ہو مشکل وقت گزر گیا، اب ہر آنے والے دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی، 17 جولائی کو لاہورمیں چار سیٹوں پر الیکشن ہے، لاہور نواز شریف کا تھا اور رہے گا، لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو مایوس لوٹنا پڑے گا۔

