لسبیلہ (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے لسبیلہ ایوان تجارت وصنعت کا دورہ کیا۔ سابق صدر لسبیلہ ایوان تجارت وصنعت نے لسبیلہ۔دورے پر انکا خیر مقدم کرتے ہوئے دی گئی بریفنگ میں صوبہ بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں موجود صنعتی ترقی کے مواقع پر روشنی ڈالی،وفاقی ٹیکس محتسب کو بتایاگیا کہ حب پورے صوبے کا واحد منظم صنعتی علاقہ ہے جو بلوچستان کے کل ریونیو کا 75 فیصد سے زیادہ مہیا کرتا ہے صنعتوں کے ٹیکس سے متعلق مسائل اور شکایات کے حل کے لئے یہاں وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر کا قیام ایک اہم پیش رفت ہوگا تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس دفتر کا قیام نہ صرف موجودہ صنعتوں کے لئے مفیدہوگا بلکہ نئی سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی کریگا۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے دورے کے موقع پر لسبیلہ ایوان تجارت وصنعت کی لسبیلہ کی اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے حب میں اپنا ایک ذیلی آفس کھولنے اور صنعت کارا سماعیل ستارکو اپنا اعزازی مشیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے ادارے کے طریقے کار اور اسکی کامیابیوں کے ریکارڈ سے سامعین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ کس طرح انکا ادارہ کم سے کم وقت میں بلامعاوضہ سائلین کی شکایات کو رفع کرنے میں اپنا کردار کامیابی سے ادا کررہا ہے۔لسبیلہ چیمبر آف کامرس کے عہدہداران نے محترم وفاقی ٹیکس محتسب اور انکے رفقا کے دورے پر انکا شکریہ ادا کیا اور بلوچستان کی صنعتی ترقی میں انکی دلچسپی کو سراہا،محترم مہمان کو انکے دورے کی یادگار کے طور پر لسبیلہ ایوان تجارت وصنعت کا نشان پیش کیا۔واضح رہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے گزشتہ دنوں لسبیلہ دورے کےموقع پرصنعتکاروں سے میٹنگ کے بعد وفاقی حکام سے بھی رابطہ قائم کیا گیا صنعتی شعبے کی حوصلہ افزائی اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کیجانب وفاقی ٹیکس محتسب دفتر کا قیام اس سلسلے کی کڑی ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے لسبیلہ ایوان صنعت و تجارت کا دورہ کیا

ٹیگز:
وفاقی ٹیکس محتسب
