لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) حب شہر میں موسلادار بارش گلی محلے سمیت قومی شاہراہ بھی سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا شہر کا نکاسی آب کا نظام جواب دے گیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ایمرجنسی بھی نظر نہیں آرہے میونسپل کارپوریشن حب کا چیف آفیسر بھی نایاب بارشوں سے دیوار اور چھت گرنے کے دو واقعات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق۔ جمعرات کے روز ملک بھر کی طرح بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں بھی مون سون کے بادل جم کر برسے حب شہر میں موسلادار بارش نے میونسپل کارپوریشن حب کے کارکردگی کا پھول کھول دیا شہر میں نکاسی آب کا بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سے گلی محلوں سمیت حب شہر کے وسط میں کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا شہر میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے دو روز قبل بارشوں کے پیش نظر ضلع میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی تمام سرکاری محکموں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں مگر حب میں تاحال اس ایمرجنسی کا اثر تک نہیں ہوا اور نہ ہی میونسپل کارپوریشن کا عملہ کہیں نظر آیا شہریوں کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شہر کو دیکھنا تک گوارا نہیں کرتے ان بارشوں سے جہاں شہریوں کے گھروں میں پانی داخل ہورہا ہے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ غائب جبکہ ڈی سی لسبیلہ نے بھی ابھی تک فوٹو سیشن کے لیے ہی سہی حب کا دورہ تک کرنا گوارا نہیں سمجھا ہے. دوسری جانب ریسکیو زرائع کے مطابق مون سون بارشوں سے حب کے صنعتی علاقے میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ بلوچ کالونی میں زیرتعمیر گھر کا چھت گرنے سے 14سالہ بچہ جانبحق ہوگیا.
حب، قومی شاہراہ سیلاب کا منظر پیش کرنے لگے چھت گرنے کے 2 واقعات میں بچے سمیت دوافراد جاں بحق

ٹیگز:
سیلاب
