کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ روز چاغی کے سرحدی علاقہ میں بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ایک ڈرائیور کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں شہادت اور احتجاج کرنے والے ڈرائیوروں پر اندھا دھند فائرنگ کے باعث آٹھ افراد کو شدید زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارڈر پر تعینات سیکورٹی فورسز نے بھتہ خوری کا بازار گرم کر رکھا ہیے بھتہ کا مطالبہ پورا نہ کرنے والے نادار تاجروں اور ڈرائیوروں کو گولیوں سے چھلنی کردیتے ہیں جو قابل مزمت اور باعث تشویش ہیے۔ ترجمان نے واضع کیا ہیکہ گزشتہ روز چاغی میں جو واقعہ پیش آیا وہ انسانیت سوز ہیے بارڈر پر متعین فورسز نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے سات افراد زخمی جبکہ ایک نوجوان شہید ہوا۔ بعد ازاں دو سو سے زائد گاڑیوں کے انجن میں ریت ڈال کر ان کے ڈرائیوروں کو شدید گرمی میں بے آب و گیا صحرا میں چھوڑ دیا گیا جو تاحال اپنے گھروں کو نہیں پہنچ پائے جو بہت بڑے انسانی المیہ کا باعث بن سکتا ہے حکومت کو چاہئے کہ واقعہ کا فی الفور نوٹس لیکر واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو فوری طورپر گرفتار کرکے ان پر مقدمہ درج کیا جائے صحرا میں بے یارومددگار ڈرائیوروں کو ریسکیو کیا جائے۔ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ بارڈر پر متعین فورسز کو امن امان یا بارڈر کی حفاظت تک محدود کرکے انہیں بارڈر ٹریڈ سے لاتعلق و الگ کیا جائے ان ہی فورسز کے ہاتھوں کئی بار نہتے لوگ گولیوں کا نشانہ بنا ہیے اور بارڈر ٹریڈ سیاسی رشوت اور بھتہ خوری کا ذریعہ بن کر رہ گیا ہیے جس کے باعث بلوچستان بالخصوص بارڈر سے متصل علاقوں کے لوگوں کو زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہیے اور وہ نان شبینہ کا محتاج ہو گئے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار و افسران کروڑ پتی و ارب پتی بنتے جا رہیے ہیں۔
چاغی کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ڈرائیور کی شہادت اورزخمی کرنے کاواقعہ قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی

ٹیگز:
چاغی
