کوئٹہ(ڈیلی گرین گوا در) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پورے ملک کی طرح بلوچستان بھر میں بھی انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے ہر ضلع میں عوام کی سہولت کیلئے ڈسپلے سینٹرز قائم کئے ہیں جوکہ آج 30 جون 2022 تک قائم رہیں گے۔ لہذا بلوچستان کے عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے کوائف 8300 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھج کر چیک کریں اور قانون کے مطابق اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی اور درستگی متعلقہ ڈسپلے سینٹرز پر کروائیں۔
انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے قائم ڈسپلے سینٹرز کا کل آخری دن ہے،فیاض حسین مراد

ٹیگز:
فیاض حسین مراد
