لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا کہ کہ بنوں کے تصیل دتہ خیل میں دہشت گردی کے واقعہ میں دو پولیس سپاہیوں اور ایک پولیو ٹیم ورکر کے شہادت کی پر زور مذمت کرتا ہوں دہشت گرد انسانی جانوں سے نہ کھیلیں حکومت پولیو ٹیموں کا ہر صورت تحفظ کریگی انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ریاست کی رٹ کو چیلنج نہ کریں ریاست پوری طاقت سے ملک و قوم دشمنوں کو نیست ونابود کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے چند مٹھی بھر دہشت گرد معصوم انسانوں اور پولیس والوں کو چھپ کر نشانہ بنا کر بزدلی دیکھاتے ہیں وہ سامنے آکر ہمارے بہادر ہولیس فورس کا مقابلہ کریں تو انھیں نشان عبرت بنا دینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی اندرونی اور بیرونی سازشوں کا بھر پور مقابلہ کرینگے بھارت بلوچستان کے پی سمیت پورے ملک میں ہونے والی دہشت گردی اور سازشوں میں مالی امداد اور ہر طرع کا سپورٹ کرتا ہے لیکن سکے باوجود وہ اپنے منصوبوں میں ناکامی کا سامنا کر رہا ہے انہوں نے بہادر پولیس اہلکاروں اور پولیو ورکر کی شہادت پورے ملک اور قوم کیلیئے باعث فخر ہے جو قوم اور ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں انکی ہمیشہ نام تاریخ میں سنہری لفظوں میں درج اور شمار کیا جائے گا
پاکستان کوکمزورکرنے کی اندرونی اوربیرونی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کرینگے، حاجی محمد خان طور

ٹیگز:
حاجی محمد خان طور
