مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں بچے کے کنویں میں گرنے کا واقعہ، ایف سی اور دیگر ایکسپرٹ لوگوں کی مدد اور گدر سے بھی ٹیمیں بلالی گئیں۔ خاران کے باہمت نوجوان نے جان کی بازی لگاتے ہوئے سو فٹ گہری بورنگ کی تنگ کنوئیں میں گرنے والے معصوم بچے کو نکالا۔ بچے کے سر پر کنوئیں میں گرنے کے دوران چوٹ آئی ہوئی تھی جس کی وجہ سے بچہ جانبر نہ ہوسکا جس کو نکالنے میں ایف سی اور لیویز اہلکار ہار مان گئے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین سیاپاد قومی اتحاد میر علی جان سیاپاد نے نوجوان کے لیے پانچ ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کر دیا۔
مستونگ ، کنویں میں گرنے سے بچہ جاں بحق، نوجوان نے سو فٹ گہری بورنگ سے لاش نکال لی

ٹیگز:
مستونگ
