کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کسٹم کے عملے نے غیر ملکی سامان اندرون ملک سمگل سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطاق بلوچستان اور پنجاب کی سرحدی پٹی پر کسٹم رکھنی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کے خفیہ اطلاع ملنے پر 2ٹرک قبضے میں لیکر ان میں لوڈ ایرانی کمبل، غیر ملکی کپڑا، ٹائر،چھالیہ،سیگریٹ اوردیگر سامان برآمد کرلیا جس کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے نامعلوم اسمگلر یہ سامان بلوچستان سے اندرون ملک سمگل کرناچاہتے تھے۔
بلوچستان کسٹم کے عملے نے غیرملکی سامان اندرون ملک سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ٹیگز:
کسٹم
