کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے رکن قومی اسمبلی علی وزیرکوسپیکرکی پروڈکشن آرڈرکے باوجوداسمبلی اجلاس میں حاضرنہ کرنے پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق کے منافی پارلیمان کی توھین سے تعبیرقراردیاپارٹی حقیقی جمہوریت،جمہورکی حکمرانی،آئین کی بالادستی کیلئے پرامن جمہوری جدوجہدجاری رکھے گی پارٹی عوام الناس کی بنیادی مسائل کے حل کی خاطربلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیگی نظریاتی فکری بے لوث کارکن پارٹی اثاثہ ہے خیال محمدکامریڈخروٹی شروع دن سے حقیقی معنوں میں پارٹی کازکوپھیلانے میں پیش پیش رہے ان کی خدمات پارٹی کارکنوں کیلئے مثالی ہے ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکارکن مرکزی کمیٹی وصوبائی اسمبلی ممبرملک نعیم خان بازئی ضلعی صدرجمال الدین رشتیامرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشیدخان ناصرپشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سنئیررکن اخترخان ضلعی جنرل سیکرٹری نظر علی پیرعلی زئی اللہ دادخروٹی نثار خان خروٹی اوردیگرنے خروٹ آبادمیں پارٹی رکن خیال محمدکامریڈخروٹی کی چہلم کے موقع پران کی یادمیں منعقدہ یاد ریفرنس سے خطاب کے دوران کیااس موقع پراراکین مرکزی کمیٹی سید امیرعلی آغاجاوید کاکڑانورخان مندوخیل عصمت بازئی اوردیگر بھی موجودتھے مقررین نے کہاکہ خیال محمدکامریڈخروٹی بے لوث کارکن تھاانتہائی نامساعدحالات کے باوجودپارٹی سے جڑیرہے اورمرتے دم تک اپنے نظریات پارٹی سے وابستگی پرثابت قدم رہامراعات ومفادات کے تابع نہیں رہامقررین نے کہاکہ پارٹی ضلع کوئٹہ میٹروپولیٹن اورڈسٹرکٹ کونسل میں بھرپورحصہ لے گی مقررین نے کارکنوں پرزوردیاکہ بلدیاتی انتخابات تیاریاں تیزترکردیں اس سے پہلے مرحوم خیال محمدکامریڈ خروٹی کے ایصال ثواب کیلئے قرآنی خوانی اوربعدازاں لنگرتقسیم کیاگیا
علی وزیر کو پروڈکشن آرڈر کے باوجود اسمبلی اجلاس میں حاضر نہ کرنا انسانی حقوق کے منافی ہے، مابت کاکا

ٹیگز:
علی وزیر
