کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے وتقررکردیئے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ زاہد شاہ کمشنر نصیر آباد،کمشنر نصیر اباد فتح خان خجک کو محکمہ نظم ونسق میں رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے ایڈیشنل سیکرٹری نظم ونسق حسن ہوت ڈپٹی کمشنر چمن تعینات جبکہ اظہر شہزاد ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کا تبادلہ کرکے محکمہ نظم نسق میں رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے ڈپٹی سیکرٹری آئی ٹی محمد حسین ڈپٹی کمشنر نصیر اباد تعینات جبکہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی رفیق ترین کا تبادلہ کرکے محکمہ نظم ونسق میں رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز نثار احمد مستوئی کو ڈی سی ہرنائی تعینات کردیا گیا جبکہ سیٹلمنٹ آفیسر مکران خرم خالدکو ڈپٹی کمشنر نوشکی تعینات کردیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نوشکی نعیم گچکی کو محکمہ نظم ونسق میں رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔
بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے وتقرر

ٹیگز:
بیوروکریسی
