کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) کوہلو کے مختلف علاقوں میں گیسٹرو اور ڈائریا سے لوگ متاثر ہونے لگے ہیں کوہلو کے نواحی علاقے کلی جمال خان میں گزشتہ دو دن کے دوران 150سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کی بنیادی وجہ علاقے میں گندا اور مضر صحت پانی بتایا گیا ہے جبکہ کوہلو کے دیگر علاقوں ماوند،تمبو،کنل،جنت علی سمیت مختلف علاقوں میں ہیضہ کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے وبائی صورتحال ضلع میں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ضلع میں محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف عمل ہے تاہم کئی علاقوں میں طبی الات اور ادویات کی عدم دستیابی پر میڈیکل ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے ڈپٹی کمشنر کوہلو کے مطابق وبائی صورتحال حال پر جلد قابو پالیا جائے گا تمام میڈیکل ٹیمیں ہمہ وقت مریضوں کی علاج معالجہ میں مصروف ہیں۔
کوہلو میں گیسٹرو اور ڈائریا سے لوگ متاثر ہونے لگے دو دن میں 150 سے زائدکیس رپورٹ

ٹیگز:
گیسٹرو اور ڈائریا
