کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سبی میں تیز ہواؤں کے باعث مکان کی چھت گر نے سے بچوں اور خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے، لیویزکے مطابق اتوار کو سبی کے علا قے سات مرحلہ میں تیز ہواؤں کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور خاتون سمیت 05 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر منصور علی قاضی کی خصوصی ہدایات پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، لیویز نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ایک خاتون کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا، مز ید کاروائی جا ری ہے۔
سبی میں تیز ہواؤں کے باعث مکان کی چھت گر نے سے بچوں اور خواتین سمیت 5افراد زخمی

ٹیگز:
سبی
