کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی، سردار سربلند خان جوگیزئی، سردار عمران بنگلزئی سمیت دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں بلوچستان کا وزیراعلیٰ اور کوئٹہ میئر پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی فیڈریشن کی پارٹی ہے جس نے ملک کی تمام اکائیوں کو فیڈریشن کے ساتھ جوڑنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے پارٹی کے شریک چیئرمین رکن قومی اسمبلی و سابق صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے اپنا فلسفہ ایک زرداری سب پر بھاری کے ساتھ ساتھ ایک زرداری سب سے یاری کے ذریعے ملک و قوم کی بہتری کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی میں سردار عمران بنگلزئی کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسے سے ڈپٹی سیکرٹریز اطلاعات قاسم خان اچکزئی،ملک ذیشان حسین،رابطہ سیکرٹری ربانی خان خلجی، ریکارڈ سیکرٹری درمحمدہزارہ، میر حیدر خان جمالی،کوئٹہ ڈویژن کے سینئر نائب صدر عبدالجبار خلجی،لیبر بیورو کے شاہجہان گجر،کوئٹہ کے نائب صدر طارق سرپرہ،پی ایس ایف کے رابطہ سیکرٹری حاجی امین، صوبائی رہنماندیم احمد خان نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کسانوں ہاریوں مزدوروں دہقانوں جیالوں اور غریبوں کی جماعت ہے جس کی لیڈر شپ رہنماوں اور ہزاروں ورکروں نے ملک و قوم کے مفاد اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنی جانیں قربان کرکے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی ہے یہی وجہ ہے کہ آصف علی زرداری کی مدبرانہ سوچ اور سیاسی بصیرت کی بدولت آج شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے فرزند کو پاکستان کا وزیر خارجہ بنا کر دنیا میں شہید بی بی کے فرزند کی حیثیت سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور پہچانتے ہیں کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی فیڈریشن کی حقیقی اور واحد جماعت ہے جس نے اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کے مفاد کو ترجیحی دیتے ہوئے تمام اکائیوں کو فیڈریشن کے ساتھ جوڑنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو تمام قوتیں پسند کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے ہمیشہ جو بات کہی ہے وہ کرکے دکھائی ہے اور ان کا وژن ہے کہ آنے والے انتخابات کے بعد بلوچستان کا وزیراعلیٰ اور کوئٹہ میئر پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے کو بنانے چاہتے ہیں اور وہ یہ کرکے دکھائیں گے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جس طرح بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے کر بلوچستان کے 32 اضلاع میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تحسین ہے کوئٹہ اور لسبیلہ کے اضلاع میں اگلے ماہ بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جس میں عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب کردہ نمائندوں کو اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کرائیں گے تاکہ کوئٹہ کا میئر بھی ایک جیالا منتخب ہوسکے اور بلوچستان کے علاوہ کوئٹہ لوگوں کی خدمت کرسکے پاکستان پیپلز پارٹی آنے والے دور میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ایوان میں پہنچ کر بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلے اقتدار میں آ کر صوبوں کو صوبائی خود مختاری دینے کے علاوہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے تمام اختیارات صوبائی اکائیوں کو منتقل کرکے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کو زیادہ حصہ دلوانے میں اپنا کردار ادا کیا تھا
آنے والے انتخابات میں بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا، میرچنگیز جمالی

ٹیگز:
میرچنگیز جمالی
