تربت(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں نیشنل پارٹی تیزی سے منظم سیاسی قوت کے طورپر ابھررہی ہے، حالیہ بلدیاتی الیکشن میں عوام نے جس اندازمیں نیشنل پارٹی پر اپنے اعتماد کااظہارکیاہے یہ آئندہ جنرل الیکشن میں نیشنل پارٹی کی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، آپسر کی اہم اور چنیدہ شخصیات کی کثیرتعدادمیں نیشنل پارٹی میں شمولیت کرپٹ ٹولہ پر عوام کی بیزاری کا اظہار ہے، کہدہ داؤد، کہدہ محمد نور سمیت سینکڑوں افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کی شام آپسرکہدہ یوسف محلہ میں عوامی نظریاتی تحریک کے سرکردہ رہنماؤں اور پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے سابقہ رہنماؤں کہدہ داؤد بلوچ، کہدہ محمد نور بلوچ ودیگرکی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجتماع سے نیشنل پارٹی کے رہنما جسٹس(ر) شکیل احمدبلوچ، نیشنل پارٹی تحصیل آپسرکے صدر اقبال بلوچ، سیٹھ حاجی غلام یاسین بلوچ، احسان درازئی، بوہیر صالح، کہدہ داؤد بلوچ، کہدہ محمد نور، ہاشم اسحاق ودیگرنے بھی خطاب کیا،شمولیتی پروگرام میں کہدہ داؤد بلوچ، نومنتخب کونسلر کہدہ محمدنور، کہدہ عبدالغفار، کہدہ عبدالجبار، کہدہ عبدالستار، صغیر احمد، غلام فاروق، عبدالوہاب، شہاب بشیر، صدیق ادریس، اللہ بخش سید، مولابخش سید، چارشمبے سید، معراج، مہراب، حفیظ، امیربخش، حمید، فراز احمد، بلال احمد، صادق، غفور احمد، عبدالباقی، شعیب احمد، منور، حیات شیر، معراج علی، حسین مزار، رفیق احمد، باقر علی، ذاکرعلی، شفیق احمد، عارف حسین، عبیدحسین، اشرف، مہیم دوست، شاہ جان، عبید، زبیر احمد، بالاچ، ساجد، رفیق، جاوید، فدا،اکبرعلی، نورا، عبدالجبار، کامران،سراج احمد، بابل، منہاج احمد، الہٰی بخش، صابرعلی، حامد امین، سراج احمد، چاکر، بالاچ، حفیظ، مالک، علی، استاد رحیم فیملی، مجید، سمیر، عبدالحق، ملانصر، عبداللہ، تیمور، سمیر، سلیم، جعفر، ہاشم اسحاق، سالم اسحاق، حاجی حبیب الرحمن زامرانی، جمیل احمد، کچکول احمد، محمد عصاء، عبدالصمد، شکیل احمد، جلیل احمد، امام بخش، مہیم احمد، عدیل احمد، سالم احمد، عبدالرحمن، دین احمد، شریف احمد، دل وش، رحمدل، راشد، سبزل، اللہ بخش، زاہدعلی، شاہد، جاوید، پیربخش، امام بخش، زمان، امان اللہ، عباس، حمزہ، منیر احمد، شیراحمد، صغیر احمد، سدھیر احمد، شاہنواز، بابو عبدالرشید، نوربخش فیملی، امان کریم بخش، فیض محمد فیملی، واحد، فدااحمد، صابر، سراج احمد، خالد، ممتاز احمد، عبدالرحمن، نوربخش، نورزمان، انضمام، فضل فیملی، جہانزیب، عارف، آصف، یارجان، طارق، نجیب، رحیم بخش فیملی، شیردل، رحمدل، بادل، وارث احمد، نزیر احمد، رضوان احمد، اعجازاحمد، راشد علی، عابدعلی، شریف احمد، حسین احمد، غفار، محمد امین، ملارفیق، نصیر احمد، لعل بخش، نوربخش، سعید احمد، پرویز، مجاہد علی، حاجی یارمحمد، نورا، عصاء، ہلال، محمد اعظم، عبدالرحمن، امان اللہ،یونس، عثمان ودیگر شامل ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے شمولیت کرنے والوں کو پارٹی میں شمولیت پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی میں فکری وسیاسی کارکنوں کی ایک بھاری کھیپ موجودہے، آپسر میں سینکڑوں کارکنان کی شمولیت خوش آئند ہے، آپسر نے بلدیاتی الیکشن میں نیشنل پارٹی کے حق میں جو فیصلہ دیاہے وہ آئندہ الیکشن میں آپسر کے عوام کی رائے کی عکاسی کرتاہے، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کارکنان کوکسی صورت مایوس نہیں کرے گی۔
بلوچستان میں نیشنل پارٹی تیزی سے منظم سیاسی قوت کے طورپر ابھررہی ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر مالک بلوچ
