دکی(ڈیلی گرین گوادر) دکی کی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گر نے سے دو کانکن جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پیر کو دکی کی مقامی کائلہ کان میں مٹی کا تودہ گر نے سے مرتضی ولد علاوالدین،صلاح الدین ولد باران قوم اچکزئی سکنہ قلع عبداللہ جاں بحق ہوگئے،کان انتظامیہ نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتا ل منتقل کر دیا جہا ں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔
دکی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گر نے سے 2 کانکن جاں بحق

ٹیگز:
دکی
