قلات ((ڈیلی گرین گوادر))ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن(ر) مہراللہ بادینی نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ پی ایچ ای زیر تعمیر منصوبوں پر کام کی بروقت تکمیل کو ممکن بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پینے کے پانی سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قلات کی شہریوں کی پینے کے پانی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے اور شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں محکمہ پی ایچ ای پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیے تاکہ شہریوں کو گرمیوں میں پانی سے متعلق پریشان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع قلات میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے لہذا پانی کے استعمال میں احتیاط بے حد ضروری ہے۔ انہوں پی ایچ ای حکام کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور ضلع میں پانی کی فراہمی سے متعلق تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بناکر لوگوں کو سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں چھوٹے بڑے اور کیچ ڈیمز کی بروقت تکمیل سے پینے کے ساتھ ساتھ باغبانی اور فصلوں کے لیے بھی پانی کی دستیابی ممکن ہوگی لہذا ان منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز تر کیا جائے۔
قلات میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے، مہراللہ بادینی

ٹیگز:
مہراللہ بادینی
