کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مرکزی انجمن تاجران ہزارگنجی سریاب زون کے صدر و پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما سیدعبدالخالق آغانے کہا ہے کہ کوئٹہ سریاب کے حلقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں اور تعفن سے عوام طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں مگر عوامی نمائندگان اور خاص کر میٹروپولیٹن اور ضلع کونسل کے عملے کو پتہ نہیں آسمان کھا گیایا زمین نگل گئی ہے کہ جس کا سالوں سے کوئی پتہ نہیں ہے اور سریاب کے علاقوں غوث آباد،چالوباوڑی، کلی فیروزآباد، سبزل روڈ،قمبرانی روڈ،بشیر چوک، کلی شادی خان اور پورا کا پورا سریاب گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے جو کہ میٹروپولیٹن اور ضلع کونسل کے عملے کے مُنہ پر طمانچہ ہے ہم اعلیٰ حُکام خاص کر وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں ہے کہ وہ سریاب اور مُلحقہ علاقوں میں گندگی کے اس سنگین مسئلے کی جانب فورا توجہ دیں تاکہ علاقے میں اس گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے جو طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہے اور خاص کر اس کے تعفن پھیل رہا ہے اس سے لوگوں کو چھٹکارا مل سکے اور میٹروپولیٹن اور ضلع کونسل کے تمام عملے سے جواب طلبی کرکے انھیں معطل کیا جائے کیونکہ ایسے کام چور عملے اور آفیسران سے نہ ہونا ہی بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام حیران ہیں کہ لاکھوں کروڑوں کا سالانہ فنڈ کہاں جاتا ہے اور گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں کِن کی جیبوں میں جاتی ہے ان سے باز پُرس کی جائے تاکہ عوام کا جو آسرا ہے وہ تو ختم ہو جائے گا۔
سریاب گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے،سیدعبدالخالق آغا

ٹیگز:
سیدعبدالخالق آغا
