کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات جاری ہیں، پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم آگ بجھا نے کے آپریشن میں مصروف عمل ہیں جبکہ پاک فوج اور ایف سی کی ٹیمیں بھی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے موجود ہیں وفاقی حکومت کی کوششوں سے ایران نے بھی فائر فائٹنگ کیلئے ایک طیارہ فراہم کردیا ہے،جنگلات میں لگی آگ پر جلدقابو پا لیں گئے جبکہ وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق انکا کہنا تھاکہ یہ ناکامی سے دو چار ہو گی۔اتوار کو کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ میں ترجمان حکومت بلوچستان کا کہناتھا کہ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، پہلے آگ 12 مئی کو تور غر کے علاقے میں جنگلات میں لگی تھی جس پر شروع میں اس آگ پر قابو پالیاگیاتھا،پھر 22 مئی کو دوبارہ آگ لگ گئی،جنگلات میں لگی آگ کی وجہ کا پتہ لگایاجارہاہے، انہوں نے بتایا کہ جنگلات میں آگ لگنے سے تین اموات ہوئیں اور چار افراد جھلس کر زخمی ہوئے، جبکہ جنگلات میں آگ لگنے کیدوران تین افراد کو ریسکیو کرلیاگیاہے، جنگلات میں لگی آگ کنٹرول کرنے کیلئے پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم قائم کردیاگیا، اور وہاں پاک فوج اور ایف سی کی ٹیمیں بھی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے موجود ہیں،این ڈی ایم اے کے دو ہیلی کاپٹر آ گ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، اور اس کے علاوہ جنگلات میں آگ پر قابو پانے کے حوالے سے فوری طور پر ٹاسک فورس بھی قائم کردی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ میر عبدالقدوس بزنجو کی مخلوط حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور جمعیت علما اسلام کی جانب سے جام کمال کی حمایت کی باتیں غلط ہیں۔
شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
