خضدار (ڈیلی گرین گوادر) وڈھ تنازعہ / ثالثی/ مذاکرات کا دوسرا رائونڈوڈھ میں دونوں فریقوں کا نواب محمد اسلم رئیسانی پر اعتماد کا اظہارنواب اسلم رئیسانی نے اختیار حاصل کرنے کے بعد دونوں طرف سے جنگ بندی کا اعلان کردیا دونوں طرف کے مورچے برقرار رہیں گے تاہم فائرکوئی نہیں کریگا۔ جییوآئی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری غلام سرور موسیانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کمیٹی میں فریقین کے دو دو نمائندے شامل ہونگے فریقین سے دو دو نمائندے غیر متنازعہ شخصیات کے مالک ہونگے۔

گزشتہ روز چوبیس گھنٹے کے لئے جنگ بندی کی گئی تھی آج غیر معینہ مدت کے لئے جنگ بندی کی گئی ہے۔ ہفتے کے روز سردار اسد سے پہلے مرحلے میں ملاقات کی گئی۔ دوسرے مرحلے میں میر شفیق الرحمان مینگل سے ملاقات کی گئی۔ثالثی وفد میں حاجی لشکری رئیسانی حاجی محمد انور شاہوانی ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ودیگر شامل ہیں دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو بلوچستان میں بہت سارے قبائیلی نواب و سردار صاحبان موجود ہیں، سیاست تو سب کرتے ہیں،اختلاف اپنی جگہ مگر ایسے خون ریزی کے تنازعات میں سب نے کردار ادا کرنا ہوتا ہیں، کاش آج تمام قبائل کے سربراہان چیف آف سراوان قابل احترام سفید ریش نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے ہمراہ ہوتے نواب صاحب کے ساتھ مل کر انکے ہاتھ مظبوط کرتے اور اس خون ریزی کو رکوانے اور مسلے کے حل میں نواب صاحب کے ساتھ کردار ادا کرتے۔

