کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ واسا اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ کے باعث عوام موسم گرما میں پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اورشہری مہنگے داموں ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں،واسا اور پی ایچ ای حکام عوام کو پانی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں صوبائی حکومت فوری طور پر اسکا نوٹس لے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خان خلجی نے کہا کہ موسم گرم ہوتے ہی شہر میں پانی کی قلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے اور شہری ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ واسا اور پی ایچ ای کے شہرمیں اکثر ٹیوب ویل خراب پڑے ہیں جبکہ پرائیویٹ ٹیوب ویلوں سے چوبیس گھنٹے شہریوں کو من مانی قیمتوں پر پانی فراہم کیا جارہا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ واسا اور ٹینکر مافیا کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایم ڈی واسا سے سوال کرتے ہیں کہ پرائیویٹ ٹیوب ویلوں سے بلا تعطل شہریوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن یہ ٹیوب ویل کیوں خشک نہیں ہوتے واسا کے ہی ٹیوب ویل کیوں خشک اور انکی بجلی بند ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر میں پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے بصورت دیگر عوام کے ساتھ ملکراحتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام ترزمہ داری صوبائی حکومت،واسا اور پی ایچ ای حکام پرعائد
واسا اورٹینکرمافیا کے گٹھ جوڑ کے باعث عوام موسم گرما میں پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، لالا یوسف خلجی

ٹیگز:
لالا یوسف خلجی
