کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی سے مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، بلدیاتی امور اور موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانے، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور صوبے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا اس موقع پر سیکرٹری خزانہ لعل جان جعفر، سیکرٹری بلدیات رؤف بلوچ، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ ایوب قریشی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، مرتضیٰ بادینی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
میر شعیب نوشیروانی سے مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال، بلدیاتی امورپر تفصیلی تبادلہ خیال

ٹیگز:
امیر حمزہ خان
