کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سی ٹی ڈی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والا دھماکہ مبینہ خود کش جیکٹ کی تیار ی کے دوران ہوا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی پائند میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ترجمان کے مطابق واقعہ میں ہلاک ہونے والا شخص علاؤ الدین تھا جو گھر سے بھاگ کر جہادی تربیت لینے کے لئے افغانستان بھی جا چکا ہے مبینہ طور پر خودکش جیکٹ تیار کر رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا دھماکے کے مقام سے آئی ای ڈی اور خود کش جیکٹ کی تیاری کا سامان بھی ملا ہے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے لڑکے کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دھماکے کے باعث تین مکانات منہدم ہو گئے تھے۔
کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والا دھماکہ مبینہ خود کش جیکٹ کی تیار ی کے دوران ہوا،سی ٹی ڈی

ٹیگز:
سی ٹی ڈی
