سوراب(ڈیلی گرین گوادر) درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔درخت ماحول وخوبصورت،دلکش،ریگستان کو نخلستان بناتے ہیں۔درختوں پر بیٹھے ہوئے پرندوں کی چہچاہٹ پرفضاء ماحول میں رس گھول دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان ایگریکلچر آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شکیل زہری سائنٹفک آفیسر شفیق حسرت بلوچ ڈاکٹر ظہور ریکی براہوی زبان کے محقق دانشور محمد پناہ میر بی ایس او کے سابق چیئرمین نزیر بلوچ سینئر صحافی امان صابر نے گزشتہ روز ہیلپر فاونڈیشن کے زیراہتمام شجرکاری کی اہمیت و افادیت کے موضوع پر ٹاون ہال سوراب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت فاونڈیشن کے چیئرمین عمران میر نے کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض گدان ادبی دیوان کے چیئرمین اور نامور شاعر و ادیب سلام الفت نے سرانجام دیئے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ درخت فضائی آلودگی کو ختم کرتے ہیں۔پہاڑی علاقوں میں درخت لگانے سے زمین کا کٹاو کم ہوتا ہے جبکہ نہری علاقوں میں لگانے سے سیم و تھور میں کمی آتی ہے۔درخت اور پودے کاربن ڈا?ی آکسا?یڈ لیتے اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔آکسیجن انسانی زندگی کے لیے انتہا?ی ضروری ہے اس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا قدرت نے درحتوں اور پودوں کو انسان کی خدمت کے لیے لگایا ہوا ہے۔یہ گندی ہوا لے کر اپنی تازہ اور صاف ہوا دیتے ہیں۔ درجہ حرارت کو بڑھنے نہیں دیتے۔ درخت اور پودے فضا?ی آلودگی دھواں اور گرد و غبار میں کمی کرتے ہیں۔ درخت اور پودوں کی کثرت ماح?ل کو ٹھنڈا اور خوشگوار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ غذائی ضروریات کے علاوہ پھل پھول ادویات فراہم کرنے کے ساتھ مختلف جانوروں اور پرندوں کے مسکن بھی ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جنگلات کی کٹائی میں پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جو کسی المیہ سے کم نہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم میں سے ہر شخص نہ صرف ایک ایک درخت لگائیں بلکہ انکے دیکھ بھال کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھیں کیونکہ ماحول میں جو منفی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے انکا حل صرف اور صرف درخت لگانے میں ہی ہے۔سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ طارق انور ریکی ایگریکلچر آفیسر علی نواز میروانی خالد زہری عمران میر انجینئر جاوید زہری انجینئر وسیم بلوچ رشید عاطف صابر رودینی سیف جان مینگل عرفان قریشی سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے،شکیل زہری

ٹیگز:
شکیل زہری
