کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کوہلو کے مختلف علاقوں میں لمپی سکین وائرس سے گائے بیماری کے شکار ہونے لگے ہیں ضلع کے مختلف علاقوں کوہلو شہر،تمبو،ماوند کاہان اور کوہ جاندران سے متصل علاقوں میں گائے بیماری کے باعث مرنے لگے ہیں جس سے ضلع میں جانوروں میں لمپی سکین وائرس پھیلانے سے 38گائے ہلاک جبکہ درجنوں متاثر ہیں مقامی لوگوں کے مطابق گائے میں چھوٹے دانے نکلنا شروع ہوتے ہیں اور یوں چند دنوں کے بعد جانور کمزور ہوکر کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں جس کے بعد ہلاک ہورہے ہیں ضلع میں اب تک سرکاری سطح پر 38جبکہ مقامی سطح پر42کے قریب گائے ہلاک ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے اس حوالے سے جب ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر بلال شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ضلع میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مختلف علاقوں میں لمپی سکین وائرس پھیل چکاہے جس کے نتیجے میں اب تک 38کے قریب جانور ہلاک جبکہ ایک درجن کے قریب متاثر ہوچکے ہیں متاثر ہ علاقوں میں جانوروں کواینٹی بائیوٹک ادویات سے علاج معالجہ کیا جارہا ہے ضلع میں ہماری ویکسنیٹر اور ڈاکٹر ز مختلف علاقوں کا جائزہ لیکر صورتحال کو قابوکرچکے ہیں گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران ضلع میں 8038رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے 8000 جانوروں کا اینٹی بائیوٹک کے ذریعے علاج کیا جاچکا ہے جس میں سے 38صرف ایسے گائے ہلاک ہوئے ہیں جس میں لوگوں کو اس وائرس کے بارے میں علم نہیں تھا اور وہ علاج کیلئے محکمہ لائیواسٹاک سے رجوع نہیں کرسکے انہوں نے مزید بتایا کہ اس بیماری کی بنیادی وجہ وبائی ہے چونکہ پنجاب اور سندھ میں یہ وائرس کئی ماہ سے جانوروں کو متاثر کررہا ہے اس لئے اب یہاں بھی اثرات پڑنے شروع ہوئے ہیں مگر ہم نے بروقت اقدامات شروع کرکے صورتحال پر مکمل قابو پالیا ہے متاثرہ جانوروں کے گوشت کھانے یا دودھ استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کوئی بیماری نہیں پھیلتی ہے لوگ اپنے متاثر جانوروں کے بارے میں صرف محکمہ کو رپورٹ کریں ان کو ادویات فراہم کیئے جائیں گے دوسری جانب کوہلو کے مالدار حلقوں میں وائرس سے تشویش کی لہر ہے ان کے مطابق صوبائی اور ضلعی انتظامیہ بروقت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں کہی ایسا نہ ہو کہ وائرس بے قابو ضلع کو بری طرح متاثر کرئے۔کوہلو کے مالدار اور عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لیکر ضلع میں لمپی سکین وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوہلو کے مختلف علاقوں میں لمپی سکین بیماری کی لہر سے 38گائے ہلاک،درجنوں متاثر

ٹیگز:
لمپی سکین
