کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر تبادلہ کیا گیا، جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر تبادلہ اور آگ کے پھیلاؤ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ محکمہ جنگلات پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے،این ڈی ایم اے سے بھی معاونت کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ آگ بجھانے کے آپریشن کے لئے فراہم کئے گئے ہیلی کاپٹر ز کو لاجسٹک سپورٹ دی جارہی ہے،پاک فوج بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لے رہی ہے،صوبائی حکومت آگ سے متاثرہ لوگوں اور جنگلات کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریگی، اس موقع پر دونوں رہنماؤ ں کے درمیان آگ پر قابو پانے کے لئے حکومتی کوششوں کو مزید تیز کر نے پر اتفاق کیا گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭
میرعبدالقدوس بزنجو اوروفاقی وزیرمولانا عبدالواسع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ٹیگز:
ٹیلیفونک رابطہ
