خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں قبائلی رہنماء کی گاڑی پر بم حملہ دو افراد زخمی ہو گئے، کھنڈ ایریا میں ٹکری علی محمد غلامانی کی گاڑی پر بم حملے سے گاڑی سے دو افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے، سیکورٹی فورسز نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور بہتر علاج کی ہدایات جاری کیں بعد ازاں وہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
خضدار میں قبائلی رہنماء کی گاڑی پر بم حملہ دو افراد زخمی

ٹیگز:
خضدار
