اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) بیلہ کے علاقے میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت4افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے تاریخی شہر بیلہ کے قریب جھاؤ کراس کے مقام پر مسافر کوچ اور کار میں المناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون،دو کمسن بچوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا جاں بحق افراد کی شناخت عبدالخالق ولد ابراہم سکنہ پشین ایک خاتون نامعلوم دو کمسن بچے شامل ہیں کوچ اور کار میں تصادم تیز رفتاری کے باعث پیش آیا مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جو مخالف سمت سے آنیوالی کار سے ٹکرا گئی تھی ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا اور زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔
بیلہ،مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اوربچوں سمیت4افرا د جاں بحق

ٹیگز:
بیلہ
