کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد ا لقدوس بزنجو کی بزرگ سیا ستدان وسابق صوبائی وزیرمیر عبد الغفور کلمتی سے ملا قات، سیاسی صورتحال او ر گوادر کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اتوار کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد ا لقدوس بزنجو نے مسقط میں بزرگ سیا ستدان وسابق صوبائی وزیرمیر عبد الغفور کلمتی سے ملا قات کی، ملا قات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال او ر گوادر کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ گوادر اور مکران کی مجموعی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے،ہم نے 2018 میں بھی اپنی حکومت کے دوران گوادر کی ترقی اور مقامی لوگوں کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز رکھی اب بھی بحیثیت وزیراعلیٰ اسی پالیسی کو آگے بڑھا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ لوگوں کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترقیاتی پالیسی کی بنیاد ہے ماہی گیروں کے حقوق اور انکی فلاح بہبود یقینی بنا رہے ہیں،بلوچستان کے سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ پر مکمل طور پر پابندی ہے،سرحدی علاقوں کے عوام کی سہولت کے لئے بارڈر کھول دئے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے،عوام کے روزگار اور انکی عزت نفس کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا،مکران کے لوگوں کو حاصل روزگار کے مواقع کسی بھی صورت چھننے نہیں دینگے،انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو عزت و احترام دے کر انکا اعتماد حاصل کریں وزیر اعظم محمد شہباز شریف بھی گوادر کی ترقی چاہتے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں گوادر مکران اور صوبے کی مجموعی ترقی کے لئے ملکر کام کریں گی،انہوں نے کہاکہ۔آئندہ بجٹ عوامی اور مثالی ہو گاترقیاتی پروگرام میں صوبے کے ہر حلقے اور علاقے کی ترقی کے منصوبے شامل کرینگے۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے بزرگ سیا ستدان وسابق صوبائی وزیرمیر عبد الغفور کلمتی نے کہا کہ گوادر اور مکران کی ترقی کی حکومتی پالیسی و اقدامات قابل تعریف ہیں گوادر کے عوام کسی بھی منفی اور ترقی مخالف مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔
میر عبد ا لقدوس بزنجو کی میر عبد الغفور کلمتی سے ملا قات، گوادر کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
عبد ا لقدوس بزنجو
